ججز کے خط کے معاملے کو کسی پار لگائیں گے ،وزیر قانون

اسلام آباد (سی این پی )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف واضح کہہ چکے ہیں سکیورٹی اداروں کو ہر وقت کٹہرے میں کھڑے کرنا مناسب نہیں ہے۔ججز کے خط کے معاملے کو کسی پار لگائیں گے۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ عدلیہ کی اآزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، عدالت بہت جلد اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے معاملے کو کسی پار لگائے گی، سکیورٹی اداروں کا اپنا کردار ہے انہیں اپنا وہ کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے کہ اگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ’اندرونی سکیورٹی خطرات‘ نظر نہ آئیں تو وہ اپنے ڈومین میں کام کریں لیکن کئی مرتبہ تھریٹس حکومت اور عدالتی اداروں سے جڑی ہوتی ہیں جس پر ایجنسیوں سے رابطے کرنا پڑتے ہیں۔وزیراعظم نے یہی بات کی ہے اور ارباب اختیار تک بھی یہ بات پہنچائی ہے۔