اسلام آباد(سی این پی) جڑواں شہر وں میں پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے پٹرول کی سپلائی کم دینے کا انکشاف ہواہے۔یہ انکشاف آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے کیاہے۔پٹرول پمپس مالکان نے بھی شہریوں کو پٹرول کم دینا شروع کردیا۔پٹرول پمپ انتظامیہ کی جانب سے ٹینکرزایسوسی ایشن کو شکایت پر کہاجاتا ہے کہ پٹرول، ڈیزل اور ہائی اوکٹین کے پیمانے پاکستان سٹیٹ ا?ئل (پی ایس او)ڈپوسہالہ کی جانب سے پورے نہیں کئے جاتے ہیں۔آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے پاکستان سٹیٹ ا?ئل سہالہ ڈپو سے پٹرولیم مصنوعات کم دینے کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پی ایس او انتطامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کے خلاف 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی۔ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل گلگت بلتستان،راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں معطل رہے گی ،ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رکھی جائے گی۔ آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کاکہناہے کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا، آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن عہدیداروں کا کہناہے کہ چیئرمین اوگرا،ایم ڈی پی ایس اواوراسلام آباد انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر اسلام ا?باد کو تین نوٹس دے چکے ہیں۔چئرمین اوگرا،پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے گئے نوٹسزکاکوئی جواب نہیں ملااورنہ ہی کارروائی عمل میں لائی گئی۔چیئرمین اوگرا، پی ایس او اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے شہریوں کو کم پٹرول فراہم کیا جارہاہے۔ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے،ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔مطالبات کی منظوری تک سپلائی معطل رہے گی۔ا?ئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے ایم ڈی پاکستان سٹیٹ ا?ئل، ڈپٹی کمشنر اسلام ا?باد اور چیئرمین اوگراکو نوٹس بھیجاتھالیکن کوئی جواب نہ دیاگیااورنہ ہی کارروائی کی گئی۔ا?ئل ٹینکرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جمشید خان نے رابطہ پرگفتگو میں کہنا ہے کہ پٹرول پمپس کی سپلائی میں کمی کی شکایت کی گئی تو پٹرول پمپس مالکان کا کہناتھا کہ پی ایس اوکی جانب سے ہی کم پٹرول مل رہاہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">