یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی کی قیمت میں بڑااضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(سی این پی)یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی کی قیمت میں بڑااضافہ کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

رمضان پیکج کی قیمت کے مقابلے میں سبسڈی والاگھی فی کلو58 روپے مہنگاکر دیا گیا

یوٹیلیٹی اسٹورزپربی آئی ایس پی صارفین کےلیےگھی کی نئی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر ہے

گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا

رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورزپرگھی کی فی کلو قیمت 335روپے تھے

قیمت میں اضافے کے بعد بھی گھی کی فی کلو پر70روپے کی سبسڈی ہے

نئی خریداری مہنگی قیمت پرکرنے کےباعث قیمت پرنظرثانی کرنا پڑی