اسلام آباد(سی این پی) و فاقی حکومت اور وزارت توانائی کے چند افسران کی ہدایت پر مہنگائی سے پریشان عوام سے 73 ارب روپے اضافی وصول کر نے کا فیصلہ ۔ سی پی اے نے نیپرا سے ایک ماہ کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 94 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی، اضافہ مارچ کے مہینے میں جو بل عوام ادا کر چکے ہیں ان کے صرف شدہ یونٹ میں اضافہ کر نے کی مد میں مانگا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ 73 ارب روپے لاگت آئی ہے اس لئے یہ رقم صارفین سے وصول کر کے دی جائےصارفین کے ائندہ آنے والے بلوں میں ڈال کر یہ 73 ارب روپے وصول کراوئے جاہیں کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں ہائیڈل سے 27.63 فیصد جبکہ کوئلے سے 10.74 فیصد اورایل این جی سے 20.67 فیصد پیداوار ہوئی۔درخواست کے متن میں درج ہے کہ مارچ میں نیوکلئیر سے 25.79 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ونڈ سے 2.55 فیصد اور سولر سے 1.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی پیدوار پر تقریباً 73 ارب روپے لاگت آئی۔واضح رہے نیپرا اتھارٹی اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت 26 اپریل کو کرے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">