اسلام آباد(سی این پی)پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے
سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خارجہ کو پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے امریکہ کے عزم سے آگاہ کیا
پاکستان امریکہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور حالیہ عالمی اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا
ملاقات میں خطے کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی امریکہ کی اولین ترجیح ہے