اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)موبائل کمپنی موبی لنک(جاز) کے انٹرنیٹ پیکیج میں300 روپے تک اضافے سے عوام کی چیخیں نکل گئیں ۔
تفصیل کے مطابق ملک میں آئین ہے اور نہ ہی قانون نام کوئی چیز،برسراقتدارپر قابض حکمرانوں سے لیکر چھوٹے طبقے تک سب نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے ۔سرکاری ادارے ہوں یا پرائیویٹ ادارے سب نے لوٹ مار کے نت نئے طریقے ایجاد کر کے لوٹ مار شروع کر دی ہے،غریب شخص ہر طرف پس کر رہ گیا ہے۔
دیگر اداروں کی موبائل کمپنیوں نے بھی عوام سے لوٹ مار شروع کر دی ہے اور ماہانہ اربوں روپے کمانا شروع کر دیا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔موبائل کمپنی موبی لنک(جاز) نے انٹرنیٹ نیٹ پیکیج اور بیلنس ڈاﺅن لوڈ کی مد میں اربوں روپے کمانا شروع کر دیا ہے
پچھلے ایک ماہ سے دیگر موبائل کمپنیوں کی طرح موبی لنک(جاز) کمپنی نے بھی روزانہ کی بنیاد پرقیمتیں بڑھانا شروع کر دی ہیں ،ایک ماہ کے دوران موبی لنک (جاز) کمپنی نے انٹرنیٹ پیکیج میںدس روپے سے بڑھا کر 300 روپے تک اضافہ کر دیا جس سے عوام کی چیخیں نکل گئیں
موبائل کمپنی جاز نے عوام سے لوٹ مار کرنے کا انوکھا طریقہ استعمال کیا ہے ،ابتداءمیں انٹرنیٹ پیکیج میں دس روپے سے اضافہ شروع کیا تاہم پوچھ گچھ اور عوام کی جانب سے احتجاج نہ ہونے پر بالترتیب یہ اضافہ 50 روپے تک لے گئے اور بعد ازاں یہ اضافہ 100 روپے کراس کرتا ہوا 300 روپے تک جا پہنچا ہے ۔
توصیف احمد،عامر شہزاد ،حمزہ خان ،شاہ میر ،عبداللہ اور دیگر نےکیپیٹل نیوز پوائنٹ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے موبی لنک (جاز) کمپنی کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور کہا ہے کہ حکمران ان کمپنیوں کو لگام ڈالیں اور یہ لوٹ مار کے سلسلہ روکا جائے بصورت دیگر ان کمپنیوںکی سموں کو بلاک کرنے پر مجبورہو جائیں گے ۔
دوسری جانب کیپیٹل نیوز پوائنٹ کی جانب سے موبی لنک(جاز) کمپنی کے ترجمان سے موقف لینے کی کوشش کی تاہم رابطہ نہ ہو سکا ۔