ایف بی آر کے12 افسران کو عہدے ہٹانے کی وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد(سی این پی)وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم پر ایف بی آر کے 12 اہم ترین ممبرز کو عہدوں سے ہٹادیا گیا،ایف بی آر کے سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی وجوہات سامنے آ گئیں،وزیر اعظم نے چار وجوہات کی بنا پر ایف بی آر سینئر افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی ہدایت کی، کورٹ کیسز، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم افسران کو ہٹانے کی وجوہات بنے، تاجروں کیلئے متعارف سکیم میں ناکامی بھی اہم سبب بنا،ٹیکس نیٹ کو وسعت نہ دینے اور نئے ٹیکس کیلئے اقدمات نہ اٹھانا افسران کو ہٹانے کی وجہ بنا،وزیر اعظم نے ایف بی آر افسران کیخلاف کارروائی اور انکوائری رپورٹ بھی طلب کی ہے، آئندہ ماہ عہدوں سے ہٹائے گئے افسران کیخلاف انکوائری رپورٹ وزیر اعظم آفس کو بھیجی جائے گی۔