اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر صحافتی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے نیشنل پریس کلب کادورہ کیا۔ این پی سی آمد پر صدر اظہر جتوئی ، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار احمد عباسی سمیت ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی کے اراکین نے معزز مہمان کا پر تپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے،سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور معزز مہمان کو نیشنل پریس کلب آمد پر ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی کے اراکین کی طرف سے خوش آمدید کہا انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی تعلقات کیلئےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکے پاکستان میں تعیناتی کے ایک برس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ قریبی تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے جو کہ خوش آئند امر ہے،انہوں نے معزز مہمان کو نیشنل پریس کلب اور اس میں ہونے والی تقریبات اور ویمن جرنلسٹ کاکس کے کردار کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا این پی سی کے پروگرام میٹ دی پر یس سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب آکر بہت خوشی ہوئی ہے، صحافت کی عالمی دن کے موقع پر صحافتی کمیونٹی سے بات کرنا باعث فخر ہے، صحافت کا مجھے بچپن سے شوق تھا ،ماضی میں خود بھی صحافت کےشعبے سے منسلک رہی ہوں، آزادی اظہار رائے کا معاشرے میں اہم مقام ہے، بطور صحافی مشکل علاقوں میں کام کرنا کٹھن ہے ،صحافیوں کیلئے دنیا بھر میں موجودہ حالات خطرات اور چیلنجزسے کم نہیں، فری میڈیا کسی بھی سوسائٹی میں بہت اہمیت کا حامل ہے،برطانوی ہائی کمشنرکامزید کہنا تھا کہ پاکستان میں تعیناتی سے قبل بہت سے ممالک میں سفارتکاری کی ،ماحولیاتی تبدیلی نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہےہمیں ان چیلنجز سے ملکر نمٹنا ہوگا،پاکستان کو اسوقت مشکل اقتصادی صورتحال کا سامناہے،پاکستان کو ان چیلنجز سے نکلنے کیلئے درست فیصلے کرنے ہونگے ،برطانیہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کیلئے اپنی سپورٹ جاری رکھے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ماہ برطانیہ جا رہی ہے کرکٹ سے مجھے بھی بہت پیارہے ،امید ہے پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز ے شائقین کرکٹ بھرپور لطف اندواز ہونگے،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ہو نے والے کرکٹ میچز میں پاکستانی صحافیوں کو کوریج کے لیے ترجیجی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا، تقریب کے آخر میں صدر این پی سی اظہر جتوئی نےمعزز مہمان کی نیشنل پریس کلب آمد پر ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی اراکین کی جانب سے شکریہ ادا کیا، رواں برس عالمی یوم آزادئ صحافت کی تھیم ماحولیاتی بحران پر صحافت سے متعلق رکھی گئی ہے۔ اسی مناسبت سے برطانوی ہائی کمشنر نے نیشنل پریس کلب میں پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر پریس کلب کی ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی اراکین کے علاوہ سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">