اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ سے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدوم نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے مختلف دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ ہمارے تعلقات ہمیشہ سے اعتماد، باہمی افہام و تفہیم اور قریبی تعاون پر مشتمل رہے ہیں جنہیں پاکستان بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دورے کے دوران آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ ملاقات اور استقبال کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
ایرانی سفیر کی ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے ان کی انتھک کوششوں کا اعتراف کیاگیا جوکہ بڑی اہم سفارتی پیشرفت ہے اور وزیر نے اس ضمن میں سفیر کی لگن اورکام کو سراہا۔ ملاقات میں کشمیر اور فلسطین کے عوام کے حقوق بارےایران اور پاکستان کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔دونوں ممالک طویل عرصے سے جاری ان تنازعات پر اپنی حمایت میں ثابت قدم ہیں، جو عالمی سطح پر ایک اہم آواز فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر نےخاص طور پر، فلسطین میں جاری انسانی بحران پر ایران کے موقف کی تعریف کی، جہاں دنیا نے انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کی خاموشی دیکھی ہے۔ وزیر ایران کو سراہتے ہوئے اس سنگین ناانصافی کے مقابلہ میں ایران کے اصولی موقف کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ملاقات کے دوران ایرانی سفیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے بتایا کہ ایرانی صدر کا پیغام وزیراعظم پاکستان تک پہنچایا گیا۔ مزید یہ کہ وزیر کو یعنی خود مجھے قومی اسمبلی میں تقریر کے ذریعے ایرانی صدر کا پیغام پاکستانی عوام تک پہنچانے کا موقع ملا۔
رضا امیری مغدوم نے ایرانی صدر کے دورے کو آسان بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں اور انتظامات کی تعریف کی اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اس طرح کے اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی قومی اسمبلی میں تقریر کرنے پر میاں ریاض حسین پیرزادہ کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس دورے کے مثبت نتائج بشمول ایران میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور منتقلی پرباہمی افہام و تفہیم پاءی جاتی۔ ایرانی سفیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان ایرانی قیدیوں کے حوالے سے بھی اسی طرح کی کارروائی کرے گا۔ مزید برآںرضا امیری مقدوم نے کہا کہایران میں مقدس مقامات پر جانے والے پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے مکمل تعاون فراہم کیاجاتاہے، اوراس سلسلہ میں انہیں اپنی بسوں اور سیکیورٹی کے ذریعے سفر کرنے کی اجازت ہے۔
اس ملاقات کے آ خر میں ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں وزارت ہاءوسنگ کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد اشفاق گھمن اور ایرانی سفارتخانے کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔