اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اسلحہ، شراب برآمدگی کیس میں سوالنامہ فراہم کر دیاگیاجوڈیشل مجسٹریٹ سہیب بلال نے علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہورالحسن کو سوالنامہ دیدیا۔عدالت نے علی امین گنڈاپور سے 9 سوالوں کے جواب مانگیہیںکیا آپ نے سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے پیش کیے گئے شواہدز دلائل کو سنا، سمجھا؟ سوال30 اکتوبر 2016 کو آپ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی اجتماع میں شرکت کی، کیا کہیں گے؟ سوالآپ کالے رنگ کی گاڑی سے نکلے اور جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گئے، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی، کیا کہیں گے؟ سوالآپ کی گاڑی کی پچھلی نشست پر بلٹ پروف جیکٹ پہنے بیٹھے اللہ نواز کی تحویل سے بغیر لائسنس بندوق برآمد ہوئی، کیا کہیں گے؟ سوالآپ کی گاڑی سے غیر قانونی اسلحہ اور شراب کی ایک بوتل برآمد ہوئی، کیا کہیں گے؟ سوالپنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیمیکل انالیسز سے ثابت ہوا کہ بوتل میں شراب تھی، کیا کہیں گے؟. سوالآپ کے خلاف یہ مقدمہ کیوں درج ہوا اور پراسیکیوشن کے گواہان نے آپ کے خلاف کیوں گواہی دی؟ سوالکیا آپ اپنے دفاع میں بطور گواہ دفعہ 340 کے تحت بیان دینا چاہتے ہیں؟ سوالکیا آپ اپنے دفاع میں کوئی شواہد پیش کرنا یا کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ سوالعدالت نے علی امین گنڈا پور کو 342 کا سوال نامہ فراہم کرتے ہوئے سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دیعدالت نے علی امین گنڈاپور کو 20 مئی کو زاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">