عمران خان سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ملاقات ،سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(خبرنگار) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اڈيالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال کے علاوہ گزشتہ روز وزیر اعظم ہائوس میں ہونے والے اجلاس کے دوران آرمی چیف سے ملاقات کا احوال بتایا ۔جیل ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔علی امین گنڈا پور نے صوبے کے حوالے سے جاری پراجیکٹ پر عمران خان کو اعتماد میں لیا ،اس موقع پر عمران خان نے قبل از وقت بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ صوبے کی عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام اقداما ت اٹھائے جائیں ۔