وزیر اعظم نے پٹرول 15 روپے فی لیٹر کمی کی جبکہ وزیر خزانہ نے صرف4روپے 74پیسے کمی کر دی،ملک کا وزیر اعظم کون؟عوام نے سوالات اٹھا دیئے

اسلام آبا د(سیاسی رپورٹر)ملک کا چیف ایگزیکٹیو کون؟ وزیراعظم یا وزیر خزانہ،عوام نے سوالات اٹھانا شروع کر دیئے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کی ہدایات نظر انداز کری گئی ،وزیراعظم آفس کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی ہدایت کی گئی تھی،وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں صرف 4 روپے 74 پیسے کی کمی کی،وزارت خزانہ نے وزیراعظم آفس کا اعلامیہ ردی کی ٹوکری میں میں ڈال دیا،ملک کو آئی ایم ایف کے کہنے پر وزیر خزانہ چلانے لگے؟ سوال اٹھ گئے۔یاد رہے وزیراعظم آفس کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی ہدایت کی گئی تھی، وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں صرف 4 روپے 74 پیسے کی کمی کی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں      میں کمی پر وزیراعظم کی ہدایات نظر اندازکردیں