وزارت ہائوسنگ نے گریڈ19 کی افسررخسانہ دانش کو نوازنے کے لئے گریڈ20 کا چارج دے دیا

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)وزارت ہاؤسنگ میں پی ڈبلیو ڈی کے دو افسران کو دو اہم سیٹوں پر تعینات کرنے کا معاملہ۔وزارت نے گریڈ19 کی افسررخسانہ دانش کو نوازنے کے لئے گریڈ20 کا چارج دے دیا۔افسر سے بطور ایس ای اورچیف انجینئرکرنٹ چارج پر کام کروایا جارہاہے جبکہ دوسری جانب افسر گریڈ20 میں تعیناتی کے لئے ایس ایم ای کورس بھی کررہی ہے۔ایس ایم سی کورس پر گریڈ 19 کی خاتون افسر سمیت دوافسران کورس پر چلے گئے وزارت ہاؤسنگ کے دونوں افسرنے اپنےعہدے کا چارج نہ چھوڑا۔خاتون افسر رخسانہ دانش بیک وقت چیف انجینیئر اور سپرنٹنڈنٹ انجینیئر کے ساتھ کورس بھی کر رہی ہیں اس کے باعث پی ڈبلیو ڈی میں بطورچیف انجینیئر کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورس پر جانے کے باعث پی ڈبلیو ڈی میں بطور چیف انجینیئر کروڑوں روپے کے کام کو کر رہ گئے ہیں جبکہ دوسرے افسر انجینیئر ہیں جو کہ لاہور اچھا یہ پراجیکٹ سول ڈویژن پی ڈبلیو ڈی سرکل میں تعینات ہیں بی گریڈ 19 سے 20 میں جانے کے لیے کورس پر گئے ہیں کہ ان کو بھی انہوں نے بھی چارج نہیں چھوڑا بلکہ وہ کورس کے ساتھ ساتھ بطور سپریڈنٹ انجینیئر بھی کام کر رہے ہیں اس حوالے سے موقف لینے کے لئے چیف انجینئر رخسانہ دانش کو باربار کال کی گئی لیکن ان کی جانب سے کال وصول نہ ہوئی۔