اسلام آباد(وقائع نگار)او جی ڈی سی ایل کا ضلع حیدر آباد میں واقع کنر کنواں نمبر 8 کی کامیاب بحالی کا بھی اعلان کر دیا۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع چندا کنواں نمبر 7سے پیداوار شروع کرنے او ر صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآبادمیں واقع کنر کنواں نمبر 8 کی کامیاب بحالی کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنواں چندا 7-، ایک نیا ڈویلپمنٹ کنواں ہے جواو جی ڈی سی ایل کے اپنے ماہرین اور انجینئرز کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی کے ساتھ مکمل اور پیداوار میں لایا گیا ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق مذکورہ کنویں سے فی الحال 305 بیرل یومیہ خام تیل، 2.5 ملین سٹینڈرڈ کیوبک مکعب فٹ یومیہ گیس اور3.0 میٹرک ٹن یومیہ مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) حاصل کی جا رہی ہے۔ چندا کنواں نمبر 7 کی پیداوار کو چندا پلانٹ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے جبکہ حاصل ہونے والی گیس کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔ چندا کنواں نمبر 7کی پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 22.57 ملین ڈالر سالانہ کی خطیر بچت ہو گی۔مزید برآں، او جی ڈی سی ایل نے ضلع حیدر آباد میں واقع کنر کنواں نمبر 8 کی دوبارہ تکمیل کے بعد کامیاب بحالی کا اعلان کر دیا۔مذکورہ کنویں سے 540بیرل یومیہ خام تیل سسٹم میں شامل ہو رہا ہے۔ کنر کنواں نمبر 8 کی اضافی پیداوار سے 15.949 ملین امریکی ڈالر کی سالانہ بچت ہو گی۔ یہ اقدام پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے کمپنی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">