اسلام آباد(وقائع نگار)وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش کی مخالفت کردی۔ وزیراعظم کو جامع رپورٹ پیش کردی گئی جس میں کہاگیاہے کہ پی ڈبلیو ڈی کی بندش کی بجائے ادارے کی تشکیل نو کی جائے۔ رپورٹ میں پی ڈبلیو ڈی کی بندش کیلئے قانونی و انتظامی چیلنجز کی نشاندہی کی گئی ہے۔وزیراعظم کو بھجوائے گی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے لیے ایک منظم اور مرحلہ وار اپروچ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے جس کے تحت جاری منصوبوں کو مکمل کرنا، اثاثوں کا مناسب انتظامات کرنے اور ذمہ داریوں کی منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے پہلے مرحلے میں ابتدائی تجاویز اور پلاننگ کے لیے ایک سے دو ماہ درکار ہوں گے جبکہ زیر تکمیل منصوبوں اثاثوں قرضوں اور واجبات اور افرادی قوت سے متعلق مکمل ا?ڈٹ کیا جائے گا رپورٹ میں کہا گیا کہ قانونی معاملات کے تناظر میں جامع ٹرانزیشن پلان تیار کیا جائے گا دوسرے مرحلے میں ادارے کی بندش کے لیے 6 سے 12 ماہ لگ سکتے ہیں دوسرے مرحلے میں جاری منصوبوں کی تکمیل یا منتقلی اثاثوں میں افرادی قوت، مالی انتظامات کو حتمی شکل دینا ہوگی اور ملازمین کے لیے پیکج تیار کیا جائے گاجبکہ تیسرے مرحلے میں منصوبے کی تکمیل اور منتقلی کے لئے چارماہ درکار ہوں گے۔اس حوالے سے رسک مینجمنٹ اور ہنگامی پلان ترتیب دیے جائیں گے رپورٹ میں قانونی انتظامی آپریشنل اور افرادی قوت سے متعلق چیلنج کی نشاندہی بھی کی گئی اور ادارے کی بندش کے لیے رولز آف بزنس 1973 اور جنرل فنانشل رولز میں ترامیم کرنا ہوں گی۔وزارت نے چیلنج کی روشنی میں پی ڈبلیو ڈی کی بندش کی بجائے تشکیل نو کی سفارش کی ہے سفارشات میں کہا گیا ہے کہ ادارے کی تشکیل نو کر کے ادارے کی کارکردگی کومزید بہتر بنایا جا سکتا ہے اس مقصد کے لیے اصلاحات پر عمل کرنا ہوگا تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےایک قابل عمل اور پائیداراپروچ اپنانا ہوگی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">