لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی عمران ریاض خان لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ عمران ریاض علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے حج کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔عمران ریاض کے وکیل اظہر صدیق نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں نامعلوم افراد نے گرفتار کیا جن کے ساتھ پولیس اہلکار بھی تھے اور ہوائی اڈے پر ہاتھا پائی بھی ہوئی۔اینکر پرسن کے وکیل نے مزید کہا کہ ’عمران ریاض پر دوبارہ درج ہونے والے تمام مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے۔اظہر صدیق نے لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں درخواست دائر کردی جس میں ایف آئی آر کی تفصیلات طلب کی گئیں جس کے تحت عمران ریاض کو گرفتار کیا گیا۔دائر پٹیشن میں کہا گیا کہ کہ عمران ریاض لاہور سے حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہونے والے تھے کہ “مختلف حکام کے کئی سول ڈریس افسران آئے اور انہیں بغیر کوئی تفصیلات فراہم کیے گرفتار کر لیا اور نامعلوم مقام پر ساتھ لے گئے۔اس میں مزید کہا گیا کہ عمران ریاض کا نام 11 جون کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔ ادھر ذرائع کے مطابق عمران ریاض خان کی گرفتاری کی ذمہ داری لاہور پولیس کے 24 سے زائد اہلکاروں کو سونپی گئی تھی۔ انہیں احرام کی حالت میں گرفتار کیا گیا۔حراست میں لیے جانے کے بعد گاڑی میں بیٹھے عمران ریاض خان گرفتار کرنے والی ٹیم کو دیکھ کر مسکراتے رہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">