اسلام آ باد(سپیشل رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزیر ہاو¿سنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی ) ختم کرنے کے سلسلہ میں منتقلی کے منصوبے کے لیے اجلاس طلب کیا اور اس کی صدارت کی۔کمیٹی نے اجلاس کے دوران پی ڈبلیو ڈی منتقلی کا جامع منصوبہ تیار کرنے پر غور کیا، جس کا مقصد وسائل کے موثر استعمال اور سرکاری شعبہ کے ترقیاتی منصوبوں کے بغیر کسی رکاوٹ کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔ مزید برآں پی ڈبلیو ڈی کے زیر انتظام اثاثوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ منتقلی کی مدت کے دوران اور اس کے بعد انسانی وسائل کے مسائل سے نمٹنے اور جاری منصوبوں کی مسلسل نگرانی کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ اس حوالے سے اگلا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔اجلاس میں سیکرٹری ہاو¿سنگ ڈاکٹر شہزاد خان بنگش اور اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اور پاک پی ڈبلیو ڈی کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">