چیئرمین نیپرا اور صارفین کے درمیان تندو تیز جملوں کاتبادلہ،بجلی مہنگی کرنیکی سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

نیپرا نےغریب عوام کی جیبوں سے مزید اربوں روپے نکالنے کی تیار ی کرلی،چیئرمین نیپرا بجلی کمپنیوں کے ٹائوٹوں کو سن کر فیصلہ کریں گے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نیپرا نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے41 پیسے فی یونٹ اضافہ کر کے غریب عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کی تیاری مکمل کرلی۔

تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت اور نیپرا ملی بھگت،عوام کی جیبیں صاف کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے نیپرا کو ہدایات جاری کر دیں ،بجلی کی کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ،درخواست کے بعدنیپرا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام کی جیبوں پر مزید بوجھ ڈالنے کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

یاد رہے کہ نیپرا ایک ادارہ ہے جس نے عوامی سماعت کے بعد بجلی کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں ریٹ بڑھانے ہوتے ہیں لیکن یہ سماعت ان کے بجلی کمپنیوں کے مبینہ ٹائوٹ بیٹھے ہوئے ہیں جس کو چیئرمین نیپرا ان کو سننے کے بعد عوام کی جیبوںپر مزید بوجھ ڈال دیتے ہیں ۔

سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ،نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر 28 جون کو سماعت ہوگی۔

نیپرا نے موقف اپنایا ہے کہ گزشتہ ماہ 12ارب 26کروڑ یونٹ بجلی پیداہوئی،بجلی کی پیداواری لاگت 111 ارب روپے رہی ،فرنس آئل پر 31 روپے 44 فی یونٹ بجلی پیداکی گئی ،ایل این جی سے بجلی پیداوری لاگت 24 روپے ایک پیسہ فی یونٹ رہی،ایران سے 26 روپے 9پیسے میں فی یونٹ بجلی درآمد کی گئی 23پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسزاور چوری کی نذر ہو گئی۔