اسلام آباد(وقائع نگار)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم کے مشیر بین الصوبائی رابطہ اموروفاقی وزیر رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی ۔ سیکریٹری آئی پی سی ارشاد کیانی ، رکن صوبائی اسمبلی احمد کنڈی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کے مسائل اور امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بالخصوص ضم شدہ اضلاع کے مکینوں کو ترقیاتی کاموں میں حق نہیں دیا جارہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر خیبرپختونخوا کے عوام، سیکورٹی فورسز ہوئے ہیں ضم شدہ اضلاع کے باسی آج بھی وعدہ کیئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی راہ تک رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں فورنزک لیب نہیں ہے۔ ضم شدہ اضلاع ترقیاتی کاموں سے محروم ۔ کے پی پولیس کی سب سے کم تنخواہ ہے پولیس کے پاس اسلحہ آلات کی کمی ہے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے گورنر خیبرپختونخوا کو یقین دلایا کہ انکی جانب سے جن امور کی نشان دہی کی گئی ہے اس پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا، خیبرپختونخوا میں امن و امان کے حوالہ سے صوبائی حکومت کو جن بھی مشکلات کا سامنا ہے ہم مدد کے لیئے تیار ہیں انہوں نے خیبرپختونخوا اور وفاق کے درمیان رابطہ کاری میں مثبت سوچ اور بہترین رویہ سے کردار ادا کرنے پر گورنر خیبرپختونخوا کو خراج تحسین پیش کیا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">