اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری سے ملاقات کی خیبر پختون خواہ اسمبلی کے رکن احمد کریم کنڈی بھی ان کے ہمراہ تھے ملاقات میں خیبر پختون خوا میں بجلی کی صورتحال اور اس سے متعلقہ مسائل پر بات چیت کی گئی ، گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے صوبہ کے عوام شدید تشویش اور پریشانی میں مبتلاء ہیں وفاقی حکومت کو چاہیے کہ اس مسئلے کا حل نکالے ، ملاقات میں واپڈا کے لائن لاسز ، بجلی چوری سے پیدا ہونے والے مسائل اور اس سے بل دینے والے کسٹمرز کو درپیش مشکلات پر بھی گفتگو کی گئی اور مکمل بل دینے والے کسٹمرز کے ساتھ ذیادتی نہ ہونے کے میکنزم کی تشکیل کو ضروری قرار دیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے صوبہ میں گرڈ اسٹیشنز میں ضروری آلات کی فراہمی ، متعدد علاقوں میں نئے گرڈ اسٹیشنز کے قیام اور انکی اپگریڈیشن کے مسائل کے ساتھ محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کی صورتحال اور بجلی کی مسلسل ترسیل یقینی بنانے کے حوالہ سے گفتگو کی گئی ، گورنر خیبرپختونخوا نے بند کورائی اور رتہ کلاچی گرڈ اسٹیشنز کو جلد از جلد مکمل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان پیسکو سے دور دراز علاقوں میں تبدیل کئے گئے ملازمین کی ڈیرہ اسماعیل خان واپسی پر بھی بات چیت کی گئی
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">