خوشخبری،چار لاکھ سے زائد نئے گیس کنکشن کا منصوبہ تیار

اسلام آباد(نیو زرپورٹر)ملک میں گیس کی قلت کےباوجود 4لاکھ سے زائد نئےگیس کنکشنزکا پلان تیار کرلیا گیا،آئندہ مالی سال کے لیے4لاکھ3 ہزار 50 نئے گیس کنکشنز کا ہدف مقرر کردیا گیا ،سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال کوئی نیاگیس کنکشن نہیں دیا جائیگا ۔دستاویز کے مطابق اس وقت نئےگھریلوصارفین کے گیس کنکشنزپر پابندی بھی عائد ہے، رواں مالی سال کےنظرثانی ہدف کے مقابلےنئےسال3لاکھ73ہزار352 نئےگیس کنکشنزکامنصوبہ ہے،آئندہ مالی سال سوئی ناردرن کے سسٹم پر4 لاکھ 3 ہزار 50نئےگیس کنکشنز کا ہدف مقرر ہے،نئےمالی سال سوئی سدرن کےسسٹم پر کوئی نیا گیس کنکشن نہ دینےکا پلان ہے،آئندہ ایک مالی سال میں 4لاکھ نئے گھریلو گیس صارفین کا ہدف مقرر ہے،آئندہ مالی سال2800 نئے کمرشل گیس صارفین کو شامل کرنےکا پلان ہے،آئندہ مالی سال 2024.25کے لیے 250 نئےصنعتی صارفین کا ہدف مقررہے،رواں مالی سال نئےگیس کنکشنزکا ہدف ایک لاکھ37ہزار26 مقرر تھا،رواں مالی سال نظرثانی نئےگیس کنکشنز کا ہدف29ہزار698 ہے۔