اسلام آباد(نیوز رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نوجوان حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ برداشت رواداری اور احترام انسانیت کے کلچر کو فروغ دیں ، پاکستان کا مستقبل آج کے طلبہ سے وابسطہ ہے میری کوشش ہے کہ صوبہ میں نوجوانوں اور خواتین کے حوالہ سے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ایک بڑے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، جنرل سیکرٹری شاذی خان ، پی ایس ایف کے صوبائی عہدیدار راشد خان۔ ریاض خان اور دیگر مقررین نے بھی اس موقع پر اظہار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نوجوانوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لیئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے طلبہ اپنی تجاویز لائیں تاکہ ہم متحد ہوکر قائد عوام شہید کے مشن کے مطابق معاشی طور پر نئی نسل کو مظبوط بنائیں انہوں نے کہا کہ صوبہ کی یونیورسٹیوں کی مالی حالت خراب ہے میں نے وزیر اعظم سے خصوصی درخواست کی کہ یونیورسٹیوں کے لیئے ایچ ای سی کو فنڈنگ کریں ان کا شکریہ کہ میری درخواست پر عمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں سٹوڈنٹس یونین پر پابندی نہیں کے ہمارے صوبہ میں پابندی ہے اسی طرح پندرہ سال میں صوبہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا کوئی میچ تک نہیں ہوا۔ نوجوان سوشل میڈیا پر پارٹی پیغام کے پرچار میں کردار ادا کریں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نے پارٹی کو ایک ایم این اے دیا پارٹی نے صوبہ میں سولہ ماہ کی اتحادی حکومت میں ایک وفاقی وزارت اور دو وزیر مملکت ہمارے صوبہ کو دیئے ۔ پارٹی تنظیموں کو بھی محنت کرنی ہوگی پارٹی اور ذیلی شعبہ جات کو مظبوط اور فعال بنانا ہوگا ۔ 2013 کے بعد پیپلز پارٹی ، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلز یوتھ نے جس انداز سے پارٹی سے وابستگی برقرار رکھی وہ لائق ستائش ہے۔ پی ایس ایف تین فوکل پرسن دے وہ ہمارے ساتھ رابطہ میں ہونگے آپ کے مسائل حل کرینگے ، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی آپ کے حقوق آپکی قیادت کے زریعے آپ تک پہنچائیں گے آپ کے حقوق اقربا پروری کی نذر نہیں ہونے دونگا آپ کے لیئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں پارٹی قیادت نے جو اعتماد مجھ پر کیا ہے اس پر پورا اترنے میں کوشاں ہوں مالاکنڈ یونیورسٹیوں کیمپس کے حوالہ سے کوشاں ہیں ۔ سکالر شپ میرٹ پر دیئے جائیں گے چین کے حکام کے ساتھ صوبہ میں فروغ تعلیم کے لیئے کوشاں ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ پپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں پیپلز پارٹی کے سفیر اور پہچان ہیں ان کی خدمات کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جائے گا ۔۔ خلوص نیت سے پارٹی اور ذیلی شعبہ جات کے لیئے کام کرینگے تنظیم سازی آپ کی مشاورت اور باہنی افہام و تفہیم سے کی جائے گی ۔ انہوں نے اس موقع پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ طلبہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے رویہ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور انکی بطور گورنر تعیناتی کو پارٹی قیادت کا مستحسن قدم قرار دیا
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">