پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا معاملہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت کی فیصلے کے خلاف شدید احتجاج نعرے بازی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا معاملہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت کی فیصلے کے خلاف شدید احتجاج نعرے بازی مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا وزیراعظم ہاؤس کے سامنے احتجاج کا فیصلہ حق لینے تک احتجاج جاری رہے گا پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے معاملے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدے داران سید ذیشان نقوی، سیف اللہ علوی، محمد عظیم باجوہ،شوکت سلیری، اور نیشنل ورکرز یونین کے قاضی غلام حسنین، نے پی ڈبلیو ڈی افس میں سینکڑوں ملازمین کے ہمراہ شدید احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارا پرامن احتجاج اپنے حقوق اور پی ڈبلیو ڈی بچاؤ تحریک ہے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس ،سیکریٹ، سپریم کورٹ ،سمیت دیگر اداروں میں پی ڈبلیو ٹی ملازمین کام کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنا فیصلہ واپس لیں اور جو کرپٹ افسران ہیں ان کے خلاف کاروائی کریں ہمارا ہمارے افسران سمیت 7 ہزار ملازمین ہیں سارے کرپٹ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور یہ تحریک کی شکل میں ائندہ وزیراعظم ہاؤس کے باہر بھی احتجاج کیا جائے گا اور مطالبہ تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ ادارے کو بچاؤ کے لیے ملازمین کو اگر خود سوزی کرنی پڑی تو جان بھی دیں گے۔