پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کی کابینہ نے سانحہ 9 مئی کو صوبے میں ہونے والے واقعات کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔اس کے علاوہ کابینہ نے ڈی آئی خان کی سب ڈویژن کلاچی میں پولیس کے لئے 565 آسامیوں کی تخلیق کی منظوری بھی دی، ان نئی آسامیوں میں 5 سب انسپکٹرز، 10 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 50 ہیڈ کانسٹیبلز اور 500 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق نئی آسامیوں کی تخلیق پولیس کو مستحکم کرنے کی پالیسی اور امن و امان کی بہتری کے لئے کیا گیا۔محکمہ اطلاعات و نشریات کے مطابق کابینہ نے پشاور، سوات، اور ایبٹ آباد کے طرز پر دیگر ڈیویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ٹریفک وارڈن نظام متعارف کرانے کی بھی منظوری دی۔ جس کے تحت 1179 خالی پوسٹوں پر وارڈنزز کی منظوریاں کی جائیں گی۔کابینہ نے کیڈٹ کالج رزمک، کیڈٹ کالج سپینکئی اور کیڈٹ کالج وانا کے لئے 319.627 ملین روپے کے اضافی فنڈز، اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں خیبر پختونخوا ہاؤسز اور پشاور میں شاہی مہمان خانہ کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کی منظوری بھی دی۔علاوہ ازیں کابینہ نے 53 کلومیٹر ‘بورڈ یختنگی-پورن-مارتونگ سڑک اور 18 کلو میٹر کالام- اتروڑ گبرال سڑک کو صوبائی اختیار میں لانے کی منظوری دی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">