وفا قی کی حکومت کا حکم پر نیپرا نے عوام کو بجلی مہنگی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد نیوز رپورٹر )وفا قی کی حکومت کی ہدایت پر نیپرا نے عوام کو بجلی مہنگی دینے کا فیصلہ کر لیا یونٹ تین روپے 41 پیسے مزید مہنگا کرنے کے لیے آج سماعت کی جائے گی ذرا ئع کی کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے لیے بجلی کی کمپنیوںآئی پی پیز سے مبینہ ملی بھگت کر کے معاملات طے کرتے ہوئے نیپرا کو درخواست دی ہے۔ کہ انہوں نے جو گزشتہ ماہ میں عوام بجلی عوام خرچ کر چکے ہیں ان کا فیول ایڈجسٹمنٹ نہیں ملا لہذا عوامی سماعت کر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں انہیں 12 ارب 26 کروڑ بجلی کے یونٹ جو عوام استمال کر چکے ہیں ۔کا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دلوایا جائے ۔ یاد رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست وزارت توانائی کے چند افسران اور چیئرمین نیپرا کی مبینہ ملی بھگت کرتے ہوئے نیپرا کو دی ہے دی ہے تاکہ ان کی بجلی کی قیمت جو عوام گزشتہ ماہ استعمال کر چکے ہیں دلوائے جائیں ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے اخبار میں اشتہار دیا کہ یہ عوامی سماعت ہوگی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ عوامی سماعت بھی کاغذوں میں ہی ہوگی اصل میں بجلی کمپنیوں کو تین روپے 41 پیسے جن کی مالیت اربوں میں جاتی ہے عوام سے دلوانے کا فیصلہ کر رکھا ہے جو عوام کو دلوائے جائیں گے نیپرا اس معاملے میںآج سماعت کرے گا۔