فلائی دبئی نے اسلام آباد کے لئے بھی پروازیں شروع کر دیں

اسلام آباد(وقائع نگار)فلائی دبئی نے اسلام آباد کے لئے بھی پروازیں شروع کر دیں ،افتتاحی پرواز ایف زی 353 دن ایک بجکر پانچ منٹ پر دبئی سے اسلام آباد پہنچی،افتتاحی پرواز کو جس پر 153 مسافر سوار تھے ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس نے واٹر سلیوٹ پیش کیا،ایئرپورٹ انتظامیہ نے اس موقع پر مختصر عشائیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا،تقریب میں سی او او/ایئرپورٹ منیجر سید آفتاب علی شاہ گیلانی اور وجے کمارن اویلی، ڈائریکٹر کمرشل آپریشنز فلائی دبئی موجود تھے،چیف سیکیورٹی آفیسر اے ایس ایف، فلائی دبئی کی سینئر انتظامیہ، جیریز ڈناٹا اور مینزیز آر اے ایس نمائندوں نے بھی شرکت کی،بعد ازاں پرواز ایف زی 354 ایک سو باسٹھ 162مسافروں کے ساتھ دن 2 بجکر 20 منٹ پر دبئی کے لیے روانہ ہوئی۔