گیس سیکٹر میں گزشتہ 10 سال کے دوران گردشی قرضے میں 1700 ارب روپے اضافے کا انکشاف

او جی ڈی سی ایل کا سندھ میں پیداوار میں کامیاب اضافے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآبادمیں واقع کنر کنویں۔11کی کامیاب بحالی کا اعلان کر دیا۔ جدید تکنیکوں کے استعمال سے کنواں سے 960 بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔

یہ پروڈکشن آپٹیمائزیشن ڈرائیو او جی ڈی سی ایل کے جدید ریکوری طریقوں کے ذریعے تیل کی پیداوار بڑھانے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔کنر کنویں۔11 او جی ڈی سی ایل کے کنر آئل فیلڈ کا حصہ اور کنر مائننگ لیز ایریا کے اندر واقع ہے، جہاں او جی ڈی سی ایل کی شراکت100%ہے۔ یہ اقدام کمپنی کی پیداوار بڑھانے کے عزم اور پختہ کنوو¿ں کی بحالی میں جدید تکنیکوں کی مو¿ثریت کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید برآں، کنر کنویں۔11سے تیل کی اس پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں سالانہ30.19 ملین ڈالر کی خاطر خواہ بچت متوقع ہے۔ اس بچت سے قوم کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے توانائی کے وسائل کی قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔