بلیو ورلڈ سٹی ہاﺅسنگ سوسائٹی بھی غیرقانونی نکلی، عدالت نے سعدنذیر اورندیم اعجاز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،پولیس کے چھاپے

اسلام آباد( کورٹ رپورٹر)بلیو ورلڈ سٹی ہاﺅسنگ سوسائٹی بھی غیرقانونی نکلی۔ عدالت نے مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دے دیاجڑواں شہروں میں غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے، بلیو ورلڈ سٹی ہاﺅسنگ سوسائٹی کا لے آوٹ پلان منظور نہ ہونے ،پلاٹ فروخت کرنے پر آر ڈی اے نے ہاوسنگ سو سائٹی کے مالکان سعد نذیر اورندیم اعجاز کا چالان عدالت پیش کر دیا۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سعد نذیر اورندیم اعجاز کو طلب کیا۔ عدم حاضری پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔آرڈی اے نے بلیو ورلڈ سٹی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے مالکان سعد نذیر اورندیم اعجاز کو ہدایت کی کہ وہ لے آوٹ پلان منظور کروائیں لیکن انھوں نے لے آوٹ پلان منظور نہ کروایا اورکروڑوں روپے کے غیر قانونی فروخت کیے اور بکنگ کا عمل بھی جاری رکھا ہے،

آر ڈی اے نے پلاٹوں کی فروخت کی تشہیر سے روکا اور موقع پر کام بند کر کے ان کے چالان کر دئیے۔ آرڈی اے انسپکٹر نے 2019 میں چالان کیا لیکن وہ آرڈی اے میں پیش نہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سوسائٹی کے مالک نے 2019 میں ہونے والے اس چالان کو خاطرمیں نہ لائے۔ دوسری جانب آرڈی اے کے انسپکٹرز نے بھی چالان دبائے رکھے۔ اور مذکورہ سوسائٹی میں ڈویلپمنٹ اور پلاٹ فروخت ہوتے رہے۔ نئے آنے والے ڈی جی نے تمام چالان پر کاروائی کرنے کے لیے عدالت بھجوا دیئے۔ آرڈی اے نے بلیو ورلڈ سٹی کا لے آوٹ پلان منظور نہ ہونے ،پلاٹ فروخت کرنے پر ہاوسنگ سو سائٹی کے مالکان سعد نذیر اورندیم اعجاز کو سمن جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر چالان عدالت میں بھی پیش کیے۔۔ عدالت نے طلبی نوٹس جاری کیے، اب عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے گئے ہیں اور گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔ یاد رہے بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔عدالت کی جانب سے دونوں ندیم اعجاز اور سعد نذیر کے ورڈ گرفتاری جاری کیے گئے جس کے بعد عدالتی اہلکار ان کے دفتر میں پہنچا مگر وہ وہاں پر موجود نہیں تھے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بلو ولڈ سٹی کے وکلا نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری لگوائی لیکن ندیم اعجاز اور سعد نذیر ابھی تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔