وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز رپوٹرر)وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں 25 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے ،گریڈ17 سے 22 تک کے ملازمین کیلئے 20 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے،اس طرح ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد کا اضافہ ہوگا، وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔