فارم ہائوس پر غیر قانونی تعمیرات،عدالت پیش نہ ہونے شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) فارم ہاؤس پر غیر قانونی تعمیرات کرنے کے معاملے پر رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے عدالت پیش نہ ہو ئے،عدالت نے وارنٹ گر فتاری جاری کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا فارم ہائوس فتح جنگ روڈ پرواقع ہے ۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آپریشن کر کے فارم ہائوس کی عمارت کو گرا دیاتھا۔چالان کے بعد آر ڈی اے نےشیر افضل مروت کو دفتر طلب کیا لیکن وہ حاضر نہ ہوئے ڈی جی آ ر ڈی اےنے شیر افضل مروت کا چالان عدالت بھجوا دیالیکن وہ عدالت بھی پیش نہ ہوئے عدم حاضری پر راولپنڈی کی عدالت نے شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ۔ یاد رہے کہ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی انسپکٹرز نے ان کے چالان کیے تھے جس پر ان کو جرمانہ عائد ہونا تھا 2019 سے لے کر اب تک ار ڈی اے کےانسپکٹرزنے مبینہ طور پر معاملات طے کرنے کے لیے ان کا چالان دبا رکھا تھا ڈی جی ار ڈی اے نے تمام چالان عدالت بھجوا دیے عدالت نے ان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا ہےا وہ عدالت پیش نہ ہوئے جس پر مذکورہ بلا احکامات جاری کر دیے گئے۔