ہمت کریں آرٹیکل 6 لگا کر دکھائیں،تحریک انصاف

اسلام آباد(وقائع نگار)تحریک انصاف نے کہا ہے کہ تمام آئین پاکستان اور قانون پر یقین رکھتے ہیں،وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ کی پریس کانفرنس سپریم کورٹ دیکھے گی ،یہ لوگ بانی پی ٹی آئی پر جھوٹا آرٹیکل 6 لگا کر پارٹی بین کرنے جارہے ہیں ان کو کہتے ہیں ہمت ہے تو کر کے دکھائیں

،ان خیالات کا اظہار نیاز اللہ نیازی اورشاندانہ گلزار و دیگر رہنماﺅں نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،نیازی اللہ نیازی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جن ججوں نے فیصلہ دیا ان کو سلام پیش کرتے ہیں،11 ججز نے لکھا ہے تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، آرٹیکل 17 کے مطابق حکومت سپریم کورٹ کو معاملہ ریفر کرے گی، سپریم کورٹ پہلے ہی اپنا فیصلہ سنا چکی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آپ کو من و عن تسلیم کرنا پڑے گا،اگر فیصلہ نہ مانا گیا تو الیکشن کمیشن آرٹیکل 6 کا مرتکب قرار پائے گا،

عطاءتارڑ کی پریس کانفرنس بھی سپریم کورٹ دیکھے گی، آرٹیکل 6 کے مرتکب یہ لوگ خود ہیں۔اس موقع پر شاندانہ گلزار نے کہا کہ انصاف لائیر فورم کے 96 کنونشن ملک بھر میں کیے جا چکے ہیں،جب تک ان ججوں کے خط نہیں لکھا تھا تب تک کوئی یقین نہیں کررہا تھا،دو سال میں انہوں نے ملک کی بربادی کر دی ،ہم نے خزانے میں 16 ارب ڈالر چھوڑے تھے، بانی پی ٹی آئی کو عدم اعتماد میں نکالا پھر الیکشن کیوں نہیں کرایا، سپریم کورٹ نے کہا جو آزاد امیدوار ہے وہ پارٹی جوائن کرے، ابھی یہ بانی پی ٹی آئی پر جھوٹا آرٹیکل 6 لگانا چاہتے ہیں، ابھی کہہ رہے ہیں پارٹی بین کریں گے ،ان کو کہتے ہیں ہمت کریں اورپارٹی بین کرکے دکھائیں۔