اسلام آباد(کرائم رپورٹر) عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ،عدالت نے گزشتہ سماعت پر شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کررکھے تھے
شیر افضل مروت اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہو گئے ،راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیو اسلام اباد ایئرپورٹ کے قریب شیر افضل مروت کے فارم ہاو¿س پر غیر قانونی تعمیرات کرنے پر چالان کیا تھا
وکلا نے شیر افضل مروت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست کی جس کے بعد عدالت نے شیر افضل مروت کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے
شیر افضل مروت کے خلاف ار ڈی اے نے عدالت میں کیس بھجوایا تھا ،غیر قانونی طور پر نیو ایئرپورٹ کے قریب فارم ہاو¿س پر غیر قانونی تعمیرات کی تھی
شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ آر ڈی اے نے غیر قانونی طور پر ان کے فارم ہاوس پر توڑ پھوڑ کی ،راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف انہوں نے کیس کیا ہوا ہے