وفاقی حکومت نے درآمدی فرنس آئل پر چلنے والے پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا درآمدی فرنس آئل پر چلنے والے پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام اباد ( سپیشل رپورٹر) دومہنگے بجلی والے پاور پلانٹس کی بجائے سستے پلانٹس کو ترجیح دینے کے لئے وفاقی حکومت نے درآمدی فرنس آئل پر چلنے والے پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے

گزشتہ روزوفاقی وزیر برائے پاو ڈویژن اویس لغاری کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہوا،اجلاس میں سستی بجلی کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا

اجلاس میں وفاقی وزیر کو مہنگے فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی

اجلاس میں وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ پاور پلانٹس بند ہونے سے بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی ممکن ہو گی،فرنس آئل سے چلنے والے پلانٹس سے بجلی قیمتوں کا بوجھ کم ہوگا،

اجلاس میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے فیصلہ کیا کہ مہنگے فرنس آئل سے چلنے والے پلانٹس کی بند کر دیے جائیں

اجلاس میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ویژن ہے کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے اور بجلی کی پیداوار بھی بڑھائی جائے تاکہ عوام کو سستی بجلی فراہم کی جا سکے