پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات روف حسن کا مزید 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ نے روف حسن کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کی درخواست منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات روف حسن سمیت دیگر ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کر دیا گیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے ملزمان کے مزید 8روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست دلائل دیئے

100 واٹس ایپ گروپس میں یہ لوگ ایکٹو ہیں، روف حسن انٹرنیشنل اور ملکی میڈیا سیل کو ہیڈ کررہے ہیں، جبران الیاس کسی غیرملکی صدر کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکا ہے

رو¿ف حسن سمیت 11 ملزمان پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ان پر ریاستی اداروں کیخلاف منظم پراپیگنڈہ مہم چلانے کا الزام ہے