بیجنگ(وقائع نگار)بیجنگ میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے چین کے وزیر خزانہ لان فوآن سے دو طرفہ ملاقات کی۔
وزراء نے چینی وزیر کو نظام میں ٹیکس اور توانائی کی اصلاحات متعارف کرانے کی حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
دونوں فریقوں نے مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو فروغ دینے سمیت دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران، چینی وزیر نے پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر بھی بات چیت کی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔