بجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری اور وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بیجنگ میں سائنوسور کے صدر شینگ ہیتائی سے دو طرفہ ملاقات کی۔
وزراء نے صدر کو اقتصادی بحالی اور نمو، توانائی اور ٹیکس کے شعبوں میں حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
دونوں اطراف نے دوطرفہ اقتصادی تعاون بالخصوص مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اظہار خیال کیاگیا
دونوں فریقوں نے CPEC کی توسیع اور نجی شعبے کے کردار پر بھی گفتگو کی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو سراہا