اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کی دو ماہ کیلئے 5 روپے 45 روپے اضافے کی درخواست کی سماعت کے جماعت اسلامی کے نمائندے صارفین برہم ہو گئے،تندو تیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔
جماعت اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ نیپرا کے الیکٹرک کے ساتھ ملکر پارٹی بنا ہوا ہے جس پر چئیرمین نیپرا نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام چل رہا ہے اسکو بھی دیکھنا پڑتا ھے۔ نیپرا نے سماعت مکمل کر لی۔
کے الیکٹرک کی مئی اور جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پرچیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔کے الیکٹرک نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 53 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا۔
جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 2 روپے 92 پیسے اضافے کی استدعا کی گئی ۔درخواست منظوری سے کے الیکٹرک صارفین پر 10 ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔
کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ جون میں آر ایل این جی کنٹربیوشن بڑھ گیا ہے۔ ہماری آر ایل این جی سی پی پی اے کی رینج سے مہنگی رہی۔ سماعت کے دوران جماعت اسلامی نمائندہ کے الیکٹرک اور نیپرا پر برہم ہوگئے کہا کہ آئی پی پیز پہلے ہی ملک میں مہنگی بجلی پیدا کر رہی ہیں۔
کے الیکٹرک آئی پی پیز سے بھی زیادہ مہنگی بجلی پیدا کر رہی ہے۔نیپرا کے الیکٹرک کا جنریشن لائسنس کینسل کردے۔جیب بھر بھر کے ٹیرف دینا نیپرا اتھارٹی کا کام نہیں ہےاگر نیپرا ایسا نہیں کر سکتا تو اتھارٹی کی بجائے نیپرا ایڈوائزری رکھ لے۔
نیپرا نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف فیصلہ دیا کے الیکٹرک نے تسلیم نہیں کیا۔حکومت اور نیپرا میں بیٹھے لوگوں نے اتحاد بنا لیا ہے۔نیپرا کے الیکٹرک کے ساتھ ملکر پارٹی بنا ہوا ہے۔وہ جو 54 ارب روپے صارفین کو واپس ملنا تھے اس کا کیا ہوا۔
جس پر چئیرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ نیپرا میں چیئرمین کی اتھارٹی تمام ممبرز کے ساتھ ملکر ہوتی ہے۔ہمارے تمام فیصلے ویب سائٹ پر اپلوڈ کیے جاتے تھے۔نیپرا چیئرمین اور ممبران ملکر تمام فیصلے کرتے ہیں۔
نمائندہ کورنگی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ مئی اور جون میں کراچی میں بہت گرمی پڑی تھی۔مئی جون میں کراچی شہر میں طویل لوڈشیڈنگ کا راج رہا۔بجلی کے بل لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر دیں گے۔
چئیرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ حکومت نے بینادی ٹیرف میں 8روپے 28پیسے اضافہ تجویز کیا۔نیپرا اتھارٹی نے بینادی ٹیرف میں کم اضافہ تجویز کیا۔
ہم نے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 5روپے 84پیسے تجویز کیا پھر جب کائبر ریٹ گرا تو اس کو 5روپے 72پیسے کیا گیا۔آئی ایم ایف کا پروگرام چل رہا ہے اسکو بھی دیکھنا پڑتا ھے
۔نیپرا اتھارٹی 260ارب روپے کا صارفین پر ٹیرف کی صورت میں بوجھ کم کیا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ۔محفوظ فیصلہ نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لیکر فیصلہ جاری کرے گا۔