اسلام آباد(امتثال سے) حکومت نے ڈاکٹر مختار احمد کوتیسری بار چیئرمین ایچ ایم سی تعینات کر دیا۔وزیر اعظم نے ڈاکٹر مختار احمد کی دوبارہ بطور چیئرمین ہاءر ایجوکیشن کمیشن تعیناتی کی منظوری دی ۔
وزیراعظم نے وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر ڈاکٹر مختار احمد کو ایک سال کے لیے چیئرمین ایچ ایم سی تعینات کیا ہے۔
ڈاکٹر مختار احمد کی بطور چئیرمن مدت 28 جولائی کو ختم ہو گئی تھی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر مختار احمد ایچ ایم سی کے ممبر ۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں جبکہ دو بار چیئرمین ایچ ای سی تعینات رہ چکے ہیں اب ان کو تیسری بار چیئرمین کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے