اسلام آباد – و فاقی دارلحکومت کے مختلف سرکاری محکموں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی انکوائریاں دبانے ،مبینہ معاملات طے کرنے کی شکایت پر ڈی جی ایف ائی اے نے تمام زونز سےآئندہ ہفتےتفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہیں-
ذرائع کے مطابق ایف ائی اے اسلام آباد زون سمیت دیگر زونز میں مختلف سرکاری اداروں کے افسران کی کرپشن جن میں سی ڈی اے، پی ڈبلیو ڈی،این ایچ اے سمیت دیگر سرکاری اداروں کے علاوہ انسانی سمگلنگ ،کارپوریٹ کرائم سرکل، اینٹی کرپشن سرکل، بینکنگ سرکل سمیت دیگر سرکلز کے متعدد افسران واہلکار نوٹس جاری کرتے ہیں اور بعدزاں مبینہ سازباز کر کے تفتیش دبانے کی انکشافات ہوئے ہیں-
اس وجہ سے ابھی تک درجنوں انکوائریاں التوا کا شکار ہیں، اور ان کیسز کے مقدمات بھی درج نہیں ہو سکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ائی اے اینٹی کرپشن سرکل کی انکوائریاں جن میں پی ڈبلیو ڈی کے افسران جن میں سابق ڈی جی پی ڈبلیو ڈی ظہیر وڑائچ،ایس ای محمود عالم، حیات مرتضی، ظہیر الدین بابر، انوار الحق ڈوگر، شیخ صدیق، معراج خان، شفیق الرحمان سمیت دیگر افسران شامل ہیں جبکہ سی ڈی اے کے بھی متعدد افسران کے خلاف کرپشن کی متعدد انکوائریاں التوا کاشتکار ہو گئی ہیں .
جس پرڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد ندیم بخاری سخت ایکشن لیتے ہوئے اپنے زون کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام انکوائوں کی رپورٹ مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کریں جبکہ ایف آئی اے اسلام آباد زون کے علاوہ ملک بھر کے تمام زونز نے بھی رپورٹ مرتب کرنا شروع کر دی ہے تاکہ تمام زونز کی رپورٹ آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے اور ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جا سکے۔