بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ کیخلاف گھیرا تنگ، نیب نے اشتہار جاری کردیا،چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری

اسلام آباد(سی این پی)بلیو ورلڈ انتظامیہ کے خلاف گھیرا تنگ،نیب نے بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ کے خلاف اشتہاری جاری کردیا ۔بلیو ورلڈ انتظامیہ چوہدری سعد نذیر،چوہدری ندیم،چوہدری نعیم اعجازنے غیر قانونی ۔۔۔۔ بلیو ورلڈ سٹی کے نام پر اربو ں روپے کا ڈاکہ ڈالا۔غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے خلاف چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضی نے بھی نیب میں درخواست دے رکھی ہے۔آر ڈی اے نے بھی بلیو ورلڈ سٹی کو غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹی قرار دے رکھا ہے اور بار ہابلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ کو غیر قانونی تشہیراور مارکیٹنگ سے بھی روک رکھا تھالیکن بلیو ورلڈ سٹی انتظامی نے آر ڈی اے کی بار بار وارننگ کے باوجود نوسربازی سے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ۔بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ کے خلاف قتل و غارت اور غیر قانونی طریقے سے لوگوں کی جائیدایں ہتھیانے کے حوالے سے بھی تھانہ چونترامیں 30سے زائد ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں۔بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ نے نوسربازی سے کام لیتے ہوئے سب سے پہلے پاک چین دوستی کا جھانسہ دیکرسرمایہ کاروں کو لوٹا اس کے بعد برادر اسلامی ملک ترکی کے ۔۔۔ارطغرل غازی کو برانڈ ایمبسڈر بنا کراربوں لوٹ لئے ۔جب بلیو ورلڈ سٹی انتظامیہ نے غیر قانونی طریقے سے سرمایہ کاروں کو لوٹنے کا سلسلہ بند نہیں کیا تو نیب کو مجبورا ایکشن لینا پڑا۔اب نیب انتظامیہ بلیوورلڈ سٹی انتظامیہ کو گرفتار کرنے کےلئے چھاپے ماررہی ہے۔