پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ

لاہور — پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی منظوری وزیراعلیٰ مریم نواز نے دی ہے۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آئی ٹی حب کے قیام اور صوبے کے طلبہ کے لیے میرٹ پر اسکالرشپ کی بھی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور آئی ٹی حب کے قیام کے لیے فوری اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا۔

اجلاس میں مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہر طلبہ کے ایک استاد کو بھی انعام دیا جائے گا۔ مریم نواز نے طلبہ کے لیے اسٹوڈنٹ اسکالرشپ کی بھی منظوری دی ہے۔

پچیس ہزار طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی، اور اس کے لیے سالانہ سو ارب روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ پروگرام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے ساٹھ گرلز کالجز کو بسیں فراہم کی جائیں گی۔ صوبے کے تمام اضلاع میں آئی ٹی حب کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ہے۔