پاکستان انجینئرنگ کونسل انتخابات میں یونائیٹڈ گروپ کے کیخلاف دھندلی کی وجہ سے نادرا کا سسٹم ڈاون کیا گیا سید اشفاق حسین شاہ

اسلام آباد. پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں امیدوار برائے چیئرمین سید اشفاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ گروپ کے کیخلاف دھندلی کی وجہ سے نادرا کا سسٹم ڈاون کیا گیا ہے.

ہمارے ووٹرز دور دور سے آئے ہیں مگر یہ صورت حال مختلف ہے، صبح لوگوں کو دیکھ کر ان کو شکست نظر آنے لگی تو سسٹم فیل ہوگیا۔ پاکستان انجنئیرنگ کونسل کے انتخابات میں نادرہ سسٹم کی خرابی پر چیئرمین کے امیدوار سید اشفاق حسین شاہ و دیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ جس سسٹم پر ہمیں شک تھا وہی ہوا، نادارہ کا یہ سسٹم الیکشن کے دوران ہی کیوں فیل ہوا۔

اس الیکشن کے حوالے سے ہمارے بہت زیادہ خدشات ہیں، انجنئیرنگ کونسل بھی فیل ہوچکی ہے ۔نادارہ مکمل فیل نظر آیا یہ کیسا نظام ہےجس پر اربوں کھربوں خرچ کئے گئے ہیں مگر سسٹم فیل ہے، کیا اربوں روپے خرچ کرکے بننے والا نادرہ کا نظام اس لئے بنایا گیا تھا.

ہزاروں انجنئیرز آئے ہیں لیکن سسٹم ہی بیٹھ گیا، اس موقع پر انجنئیر محمد اظہر نے کہا کہ آج پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات ہورہے ہیں، صبح آٹھ بجے الیکشن کا آغاز ہوا تھا گیارہ بجے کے بعد نادارہ کا سسٹم بیٹھ گیا.

اور پچھلے ساڑھے تین گھنٹے سے سسٹم ڈاؤن ہے، ہمارے ووٹرز تاحال انتظار میں رہنے کے بعد واپس جارہے ہیں،سسٹم ڈاون ہونے پر ہمیں خدشہ ہے کہ یونائیٹڈ گروپ کے کیخلاف دھندلی کا پلان بنایا گیا ہےنادارہ سسٹم کیخلاف ہمارا احتجاج ہے،دوسرا گروپ حکومت حمایت یافتہ ہے۔ہمیں اللہ نے موقع دیا تو اس سسٹم کو بہتر کریں گے۔