ٹریفک حادثہ،گل احمد انرجی کے چیئرمین کی بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا گیا

گل احمد انرجی لمیٹڈ کے چیئرمین دانش اقبال کی بیوی نے افراد کو کچل دیا

کراچی۔ گل احمد انرجی لمیٹڈ کے چیئرمین دانش اقبال کی بیوی نے کراچی کے علاقے کار ساز روڈ پر6 افراد کو کچل دیا ۔

دو افراد جاں بحق ہوگئے ،پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا

پولیس کے مطابق ملزمہ نتاشہ نے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکلوں کو روندتے ہو ئے گاڈی کو ٹکر مار دی ۔

حادثے میں عمران عارف اور آمنہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

ملزمہ کے شوہر دانش اقبال گل انرجی لمیٹڈ کمپنی کے چئیرمین ہیں ۔

ملزمہ نے ٹویوٹا لینڈ کروزر BY- 0033 سے کچل دیا جو کہ گل احمد ونڈ پاور کے نام پر رجسٹرڈ ہے ۔

پولیس نے خاتون ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں قتل السبب اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی دفعات شامل کی گئ ۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں 6 افراد متاثر ہوئے، حادثے میں 2 بڑی گاڑیوں اور 4 موٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا ۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ گاڑی بےقابو ہونے سے پیش آیا پولیس نے ملزمہ نتاشہ کو حراست میں لے لیا ۔ حادثہ کارساز روڈ پر پیش آیا ۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کارساذ حادثے پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق افراد کی مغفرت لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمی افراد کی صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ اور کہا ہے کہ ٹریفک حادثہ کے اسباب معلوم کی جائیں اورزخمی افراد کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے