پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر سردار یار محمد رند کی ملاقات ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ آصف زرداری سے ذاتی تعلق ہے، جب سیاسی شخصیات ملتی ہیں تو سیاسی گفتگو بھی ہوتی ہے، آئندہ بھی ملاقاتیں جاری رہیں گی۔
سردار یار محمد رند نے کہا کہ آصف علی زرداری سے ان کی بیٹی کی خیریت دریافت کی، سیاسی لوگ جب ملتے ہیں تو سیاسی باتیں ہوتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار یار محمد رند کی آصف علی زرداری سے 2 گھنٹے علیحدہ ملاقات ہوئی، ملاقات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔