اسلام آباد—الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعیت علما اسلام (ف) کو انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا ہے اور پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طلب کرلیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بعد، جمعیت علماء اسلام (ف) بھی الیکشن کمیشن کے ریڈارپر آگئے ۔الیکشن کمیشن نے اس بات پر نوٹس جاری کیا ہے کہ جے یو آئی (ف) نے انٹراپارٹی انتخابات مکمل نہیں کیے اور نہ ہی متعلقہ سرٹیفیکیٹ فراہم کیے ہیں۔ پارٹی کے امیر مولانا فضل الرحمان کو کل پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
آج جمعرات کو الیکشن کمیشن نے جے یو آئی (ف) کو طلب کیا ہے، جہاں ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن کیس کی سماعت کرے گا۔
پچھلے دنوں، الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی بڑی جماعت پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر انتخابی نشان سے محروم کر دیا تھا۔ اب، الیکشن کمیشن نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) کے سربراہ سردار اختر مینگل، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان، اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کو بھی 4 ستمبر کو طلب کرنے کے لیے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔
الیکشن 2024ءمیں خواتین کو 5 فیصد ٹکٹیں نہ دینے کے معاملے پر بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 206 کے تحت عمل درآمد کے سلسلے