غلام بلور نے سیاست کو خیرآباد کہہ دیا

غلام بلور نے سیاست کو خیرآباد کہہ دیا

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

اے این پی کے بزرگ سیاستدان نے مسلسل انتخابی شکستوں اور پارٹی کی قیادت میں تبدیلیوں کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شاید میں کچھ مخصوص قوتوں کے معیار پر پورا نہیں اُترتا، اسی وجہ سے مجھے مسلسل چار انتخابات میں شکست دی گئی۔ میرے بھائی بشیر بلور اور بھتیجے ہارون بلور کو شہید کر دیا گیا۔ اب میں اسلام آباد منتقل ہو کر وہاں سکونت اختیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔