بلوچستان میں خودکش حملے میں مسنگ پرسن طیب بلوچ کے ملوث ہونے کا انکشاف

بلوچستان میں خودکش حملے میں مسنگ پرسن طیب بلوچ کے ملوث ہونے کا انکشاف

کوئٹہ: لاپتہ افراد کے نام پر بلوچ لبریشن آرمی کا جھوٹا کھیل بے نقاب ہو گیا ہے۔دہشتگرد گروپ بی ایل اے کی ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش کا پردہ فاش ہوگیا۔ رواں سال اپریل میں جس شخص کے نام سے مسنگ پرسن کی ایف آئی آر درج کرائی گئی، آج اسی شخص کی شناخت ہو گئی۔

بی ایل اے نے طیب بلوچ عرف الیاس لالا ولد مولا بخش کو لاپتہ شخص قرار دے کر ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ حال ہی میں بیلہ میں ایف سی کیمپ پر خودکش حملے کے دوران طیب بلوچ کی شناخت کی گئی۔ طیب بلوچ عرف الیاس لالا نوشکی کا رہائشی تھا۔

بلوچ لبریشن آرمی کا یہ طریقہ کار رہا ہے کہ اپنے اہم دہشتگردوں کو لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرتی ہے۔اس سے پہلے بھی بی ایل اے لاپتہ افراد کے نام پر اپنی سیاست چمکا چکی ہے، اور متعدد لاپتہ افراد دہشت گردی کرتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں جن میں دہشتگرد کریم جان ولد فضل بلوچ، امتیاز احمد ولد رضا محمد، اور عبدالودود ساتکزئی شامل ہیں۔