فیصل ٹائون ، فیصل ہلز اور زیڈ یم کے دیگر منصوبوں کی کامیابیوں میں آپ لوگوں کا کلیدی کردار ہے۔ میری 27سالہ جدوجہد میں آپ نے جس طرح میرا ساتھ دیا میں آپ لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
فیصل ہلز میں پہلے 1000 گھر بنانے والوں کو 6، 6 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتا ہوں۔کہ آپ لوگ اپنے آپ کو میری Bٹیم نہیں بلکہ Aٹیم تصور کریں۔
فیصل ہلز علی میڈیکل سینٹر، روٹس سکول سسٹم کے علاوہ یونیورسٹی بھی بنا رہے ہیں ۔ فیصل ہلز میں جو پلاٹ 15لاکھ کا تھا آج اس کی مالیت 70 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔
فیصل ہلز علی میڈیکل سینٹر، روٹس سکول سسٹم کے علاوہ یونیورسٹی بھی بنا رہے ہیں ۔ فیصل ہلز میں جو پلاٹ 15لاکھ کا تھا آج اس کی مالیت 70 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔
چوہدری عبدالمجید ہمارے لیے رول ماڈل ہیں ۔ آج دنیا بھر سے سرمایہ کار چوہدری عبدالمجید کے منصوبوں میں سرمایہ کار کر رہے ہیں جو ان کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے تنویر حسین شاہ
چوہدری عبدالمجید Commitmentکا دوسرا نام ہے جو کام حکومت وقت کو کرنے چاہیں تھے وہ عوامی خدمت کے کام چوہدری عبدالمجید کر رہے ہیں سردار طاہر محمود
اسلام آباد(سی این پی )فیصل ہلز ایک سیکٹر نہیں بلکہ ایک شہر آباد ہونے جا رہا ہے جس کو تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی طرز پر خوبصورت بنایا جا رہا ہے ۔ پراپرٹی کی دنیا سے وابستہ افراد میرا قیمتی اثاثہ ہیں فیصل ٹائون ، فیصل ہلز اور زیڈ یم کے دیگر منصوبوں کی کامیابیوں میں آپ لوگوں کا کلیدی کردار ہے ۔ میری 27سالہ جدوجہد میں آپ نے جس طرح میرا ساتھ دیا میں آپ لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ فیصل ہلز میں پہلے 1000 گھر بنانے والوں کو 6، 6 لاکھ روپے امداد کا اعلان کرتا ہوں ۔ چوہدری عبدالمجید نے سید تنویر حسین شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اپنے آپ کو میری Bٹیم نہیں بلکہ Aٹیم تصور کریں۔ ہمAلیول کا کام کرتے ہیں اور میری ٹیم کے لوگ بھی Aلیول کے ہیں۔ آپ فیصل ہلز میں سرمایہ کاری کریں وہ وقت دور نہیں جب آپ فیصل ہلز کا ممبر ہونے پر فخر محسوس کریں گے۔ فیصل ہلز علی میڈیکل سینٹر، روٹس سکول سسٹم کے علاوہ یونیورسٹی بھی بنا رہے ہیں ۔ فیصل ہلز میں جو پلاٹ 15لاکھ کا تھا آج اس کی مالیت 70 لاکھ سے بھی زیادہ ہے ۔ فیصل ہلز ، فیصل ٹائون، اور زیڈیم کے دیگر منصوبوں میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مراعات کا بھی اعلان کرتا ہوں۔ فیصل ہلز میں واقع سرکاری سکول کے لیے 26 کنال زمین دوں گا اگر غلام سرور خان سکول کو کالج کا درجہ دلوائیں تو ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہوں۔
فیصل ہلز میں واقع سرکاری سکول کے لیے بجلی و گیس بھی ہم دیں گے۔ آپ لوگوں کے ساتھ میرارشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے ۔ آپ زیڈیم کی ٹیم پر اعتماد کریں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار زیڈیم انٹرنیشنل کے CEOچوہدری عبدالمجید نے فیصل ہلز میں پلاٹوں کی قرعہ اندازی اور فیصل میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری عبدالمجید نے مزید کہا کہ جو لوگ فیصل ہلز میں گھر بنانا چاہتے ہیں ہم ان کو قبضے والے پلاٹ دینے کو تیار ہیں۔ آپ لوگ 30 مارچ اور 30اپریل کے بعد فیصل ہلز میں وزٹ کریں آپ کو بدلتا ہوا فیصل ہلز نظر آئے گا ۔ فیصل ہلز پاکستان کا سب سے خوبصورت سیکٹر بننے جا رہا ہے ۔ تقریب سے چوہدری زوہیر مجید، چوہدری معظم مجید، تنویر حسین شاہ ، سردار طاہرمحمود ،اشعر حیات خان ، سعد خان اور خان سلیم خان نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنویر ایسوسی ایٹس کے CEOسید تنویر حسین شاہ نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید ہمارے لیے رول ماڈل ہیں ۔ آج دنیا بھر سے سرمایہ کار چوہدری عبدالمجید کے منصوبوں میں سرمایہ کار کر رہے ہیں جو ان کی کامیابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ان ہائوسنگ سوسائٹیز کا نام و نشان تک مٹ چکا ہے جنہوں نے بغیر NOCہائوسنگ سوسائٹیز بنائیں اور عوام کو دھوکہ دیا۔ چوہدری عبدالمجید Commitmentکا دوسرا نام ہے جو کام حکومت وقت کو کرنے چاہیں تھے وہ عوامی خدمت کے کام چوہدری عبدالمجید کر رہے ہیں۔ تقریب کے موقع پر چوہدری عبدالمجید نے ممبران فیصل ہلز اور فیصل ٹائون کے لیے بڑے بڑے اعلانات بھی کیے چوہدری عبدالمجید نے سرمایہ کاروں سے کہا کہ آپ ہمارے منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں ہم بہت بڑے بڑے پراجیکٹ لا رہے ہیں۔ فیصل ہلز تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے عمرے کے ٹکٹ ، موٹر سائیکل اور دیگر بیش بہا قیمتی انعامات بھی دیئے گئے ۔ ممبران نے خصوصی تعاون کرنے پر چوہدری جاوید ، چوہدری پرویز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں چوہدری عبدالمجید ، چوہدری زوہیر مجید، چوہدری معظم مجید، سردار طاہر محمود ، سید تنویر حسین شاہ، چوہدری ندیم سرور، اشعر حیات خان ، خان سلیم خان ، عاطف جمیل بٹ ، سعد خان ، تصور ڈار، عاشق حسین سہو، ارشد صدیقی، حاجی عبدالمجید ، ارشاد احمد سلیمان، عمران ملک ، چوہدری اظہر حیات ہنجرا، چوہدری ارشاد محمود انجم، راجہ غلام مصطفیٰ ، ملک قمر عباس اعوان ، حسنات گوندل کے علاوہ پراپرٹی کی دنیا سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔