اسلام آباد ۔ ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ راولپنڈی، سرگودھا، پنڈ دادن خان، اور کندیاں میں بھی زلزلہ آیا۔ اس کے علاوہ، پشاور، مردان، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد، سوات، ملاکنڈ، چارسدہ، بٹگرام، چترال اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">