اسلام آباد . وفاقی حکومت نے سات مختلف محکموں میں اربوں وپے کی کرپشن‘ خورد برد کرنے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل میں مجموعی طور پر 82انکوائریاں چلنے کا انکشاف ہوا ہے یہ انکشاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل کی جانب سے ڈائریکٹر کو دی جانے والی رپورٹ میں اینٹی کرپشن سیل نے بتایا کہ اس وقت سی ڈی اے‘ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں افسران‘ اہلکاروں کی اربوں روپے کی مالی کرپشن خورد برد کی 33انکوائریاں چل رہی ہیں ڈریپ کی سات ‘ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کی مختلف انکوایریاں شامل ہیں جن میں لائف سٹائل ریذیڈینشیا اپارٹمنٹس سمیت ٹژ پراجیکٹ شامل ہیں آئیسکو کی 14جن میں ایکسین‘ سب انجینئر‘ لائن مین شامل ہیں جبکہ نادرا کی 13 آئل اینڈ گیس کی دو جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے خلاف ایک انکوائری ہے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملین ڈالرز کی خورد برد کی ہے جبکہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی پانچ انکوائریاں ہیں جن میں جاوید انجینئر‘ قیصر نذیر‘ سابق ڈی جی پی ڈبلیو ڈی اظہر وڑائچ شامل ہیں جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ہدایت کی ہے کہ ان انکوائریوں کو جلد از جلد مکمل کرکے جن پر مقدمات بنتے ہیں مقدمے کریں ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تفتیش میرٹ پر کی جائے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">